مزید 2 پولیو کیسز سامنے آگٸے تعداد 6 ہو گٸی۔

مزید 2 پولیو کیسز سامنے آ گئے، تعداد 6 ہوگئی۔

اسلام آباد: ملک میں 2 مزید پولیو کیسز سامنے آگئے جب کہ رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 6 ہو گئی۔

ملک میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے، وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کیسز کا سامنے آنا وائرس کی موجودگی اور پھیلاؤ کو ظاہر کرتا ہے۔ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ ہمیں دستاویزات میں سب ٹھیک دکھایا جاتا ہے، لیکن درحقیقت اصل صورتحال اس کے برعکس ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پولیو سے ملک کو پاک کرنے کے لیے والدین کی مدد کی اشد ضرورت ہے، سب ملک کر اس ملک سے اس پولیو کا خاتمہ ممکن بنا سکتے ہیں۔

3سالہ بچی پولیو واٸرس کا شکار معجزاتی طور پر ٹانگیں مفلوج ہونے سے محفوظ

کراچی میں 3 سالہ بچی پولیو وائرس کا شکارمعجزاتی طور پر ٹانگیں مفلوج ہونے سے محفوظ۔

کراچی: کراچی میں3سال کی ایک بچی پولیو وائرس کا شکار ہوگئی اور حیرت انگیز طور پر ٹانگیں مفلوج ہونے سے بچ گئیں۔

کراچی میں 2019 میں پہلی بچی پولیو وائرس کا شکار بنی ہے جبکہ ملک بھر میں رواں سال میں 9 بچے اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، پولیو وائرس 5 سال تک کے بچوں پر حملہ آور ہوتا ہے جس سے بچے کا نچلا دھڑاور ٹانگیں مفلوج ہوجاتی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عالمی دباؤکے بعد 1996میں پہلی بار قومی انسداد پولیو مہم شروع کی گئی تھی تاہم تقریبا23 سال گزرنے کے باوجود بھی پاکستان سے پولیو وائرس کا خاتمہ نہیں کیا جاسکا، پولیو وائرس صرف پاکستان اور افغانستان میں رپورٹ ہو رہا ہے۔

تحریک انصاف کے اندر تبدیلیاں,تنظیمی عہدوں پر تقرریاں روک دی گٸیں۔

تحریک انصاف کے اندر تبدیلیاں، تنظیمی عہدوں پر تقرریاں روک دی گئیں۔

لاہور: ملک میں تبدیلی لانے کی دعویدار پاکستان تحریک انصاف میں تبدیلی کی’’ سونامی‘‘آ گئی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے’’تحفظات‘‘ کی وجہ سے عمران خان کی ہدایت پر بنائی گئی ایڈوائزری کمیٹی میں سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی با اعتماد سیاسی رفیق رابعہ ضیاء کو’’آؤٹ‘‘ کردیا گیا ہے۔

عمران خان نے پارٹی میں بڑھتی ہوئی تنظیمی مشکلات اور سیکرٹری جنرل ارشد داد کی کارکردگی سے غیرمطمئن ہو کراپنے با اعتماد اور دیرینہ ساتھی سیف اللہ نیازی کو چیف آرگنائزر مقرر کیا تھا جنہوں نے ارشد داد کی جانب سے تنظیمی عہدوں پر تقرریوں کا عمل بھی فی الوقت روک دیا ہے اور آئندہ ماہ پارٹی آئین کی منظوری کے بعد نئے تنظیمی ڈھانچہ کا اعلان کیا جائے گا۔

قصر ناز میں ہونے والے سانحے کی تحقیقات پیر تک مکمل ہو جاۓ گی۔

قصر ناز میں ہونیوالے سانحے کی تحقیقات پیر تک مکمل ہوجائے گی۔

کراچی: وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ قصر ناز میں ہونے والے سانحہ کی تحقیقات 25مارچ تک مکمل کرلی جائے۔

قصر ناز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ قصر ناز میں ہونے والے سانحہ کی تحقیقات پیر 25مارچ تک مکمل کرلی جائے اس سانحے کے ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ اس موقع پر ان کے مسلم لیگ ق سندھ کے صدر طارق حسن بھی تھے۔

وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ یہ بات سامنے آگئی ہے کہ قصر ناز میں جو ہلاکتیں ہوئیں بریانی کھانے سے نہیں بلکہ کمرے میں اسپرے کیے جانے سے ہوئی تھیں، اس کی محکمانہ تحقیقات وزیر اعظم کے حکم پر شروع کردی گئی تھی، اس کی رپورٹ پیر تک مکمل ہوجائے گی جس کی روشنی میں ذمے داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور انھیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

پی ٹی آٸی حکومت کے اتحادیوں نے مزید وزارت مانگ لی۔

پی ٹی آئی حکومت کے اتحادیوں نے مزید وزارتیں مانگ لیں۔

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں توسیع کے معاملے پر حکومت کی مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی جب کہ تحریک انصاف کے اتحادیوں نے بھی حکومت سے مزید وزارتیں مانگ لیں۔

مسلم لیگ ق، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور بلوچستان عوام پارٹی نے حکومت سے مزید ایک ایک وزارت کا مطالبہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ق نے وزارت کیلیے چوہدری سالک کا نام ڈراپ کردیا جبکہ چوہدری شجاعت حسین نے وزارت کے لیے مونس الٰہی کا تجویزکیا ہے، وزیراعظم سے ملاقات کے دوران شجاعت نے پارٹی فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق نے حکومت سے مونس الٰہی کے لیے وزارت صنعت مانگ لی ہے۔ اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کی ایک بار پھرکابینہ میں شمولیت متوقع ہے، اعظم سواتی کی کابینہ میں شمولیت مقدمات میں ان کی کلیئرنس سے مشروط ہے۔ ایف بی آرکی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے تک وزارت سائنس وٹیکنالوجی کا قلمدان خالی رکھا گیا ہے۔

نیب کے الگ الگ طلبی نوٹسوں پر پیپلز پارٹی کی حکمت عملی تیار۔

نیب کے الگ الگ طلبی نوٹسوں پر پیپلز پارٹی کی حکمت عملی تیار۔

کراچی: پیپلزپارٹی نے اپنے رہنماؤں، ارکان اسمبلی اور وزیراعلی سندھ کو نیب کی جانب سے طلبی کے الگ الگ نوٹس ملنے پر حکمت عملی تیار کرلی۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی احتساب بیوروکی جانب سے پارٹی رہنماؤں ،ارکان اسمبلی اور وزیراعلی مرادعلی شاہ کو طلبی کے نوٹس ملنے پراپنی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ وزیراعلی سندھ کو بھی نیب نے 26 مارچ کو اسلام آباد طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔

نیب کی جانب سے طلبی کانوٹس موصول ہونے کی صورت میں وزیراعلی سندھ کے مقررہ تاریخ پر پیش ہونے کے بارے میں فیصلہ 22 مارچ کو پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں ہوگا۔

طیاروں کے حادثات کی تفتیش کیلیے نیا بورڈ بنانےکافیصلہ۔

طیاروں کے حادثات کی تفتیش کیلیے نیا بورڈ بنانے کا فیصلہ۔

کراچی: وفاقی حکومت نے پاکستان میں طیاروں کے حادثات کی تفتیش کرنے والے ادارے سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ (ایس آئی بی) کو ختم کر کے نیا ائیرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ (اے اے آئی بی) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دسمبر 2016 میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی پرواز پی کے661 کے حادثے کی رپورٹ 3 سال سے جاری نہ کیے جانے پر نیا انویسٹی گیشن بورڈ بنانے کا فیصلہ کیاگیا، نیا بورڈ خود مختارہوگاجوکسی بھی طیارے کے حادثے کی رپورٹ براہ راست وزیراعظم کوکرے گا۔

اس سے قبل موجودہ سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ ایوی ایشن ڈویژن کے ماتحت کام کرتا ہے جوطیاروں کے حادثات کی رپورٹ مرتب کرتا ہے، نئے بورڈکا بجٹ علیحدہ سے مختص کیا جائے گا، حکومتی ادارے کواس کے مالی وانتظامی معاملات میں مداخلت کااختیارنہیں ہوگا۔

پی پی کارکنان پر تشدد بد ترین مثال, ایسا تو مارشل لا ٕ میں بھی نہیں ہوتا۔ خورشید شاہ

پی پی کارکنان پر تشدد بدترین مثال، ایسا تو مارشل لاء میں بھی نہیں ہوتا، خورشید شاہ۔

سکھر: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نیب پیشی کے موقع پر پی پی کارکنان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا تو مارشل لاء میں بھی نہیں ہوتا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب آئین اور قانون کے مطابق ہونا چاہئے، لیکن حکومت کی کوشش ہے نیب کی آڑ میں ملک میں انتشار پھیلے، وفاقی حکومت کو سندھ کے اداروں اور عدالتوں پر اعتبار نہیں،راولپنڈی سے ہمیں لاشیں ملی ہیں، ہم قرضے پر قرضے لیں رہے ہیں، معاشی حالات تباہ ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ نیب ہیڈکوارٹر کے باہر پیپلز پارٹی کے کارکنان پر تشدد بدترین مثال ہے، کارکنان اپنے لیڈر کو ویلکم کرنے کے لیے آئے تھے، اس طرح کے واقعات تو مارشل لا کے دور میں بھی نہیں ہوتے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مارشل لاء کی سختیوں کو بھی برداشت کیا۔

موجودہ حکومت اور ضیا ٕ الحق کی آمریت میں کوٸی فرق نہیں۔بختاور بھٹو

موجودہ حکومت اور ضیاءالحق کی آمریت میں کوئی فرق نہیں، بختاور بھٹو

لاہور: بختاور بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اور ضیاءالحق کی آمریت میں کوئی فرق نہیں ہے۔

محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے احتساب عدالت کے باہر پیپلز پارٹی کے کارکنان کی گرفتاری پران کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویلکم ٹو طالبان خان پاکستان، کابینہ مشرف کے ساتھیوں سے بھری ہوئی ہے، ملک میں کالعدم تنظیموں اوران کے کارکنو ں کو کھلی چھوٹ ہے، لیکن پیپلزپارٹی کے کارکن گرفتار کئے جارہے ہیں۔

بختاور نے کہا کیوں بھگوڑا مشرف گولف کورٹس اور پی ایس ایل میں جاتا ہے، انصاف کے ناقص نظام میں صرف بھٹو کے نواسے کا احتساب کرنے کی جرات ہے، میرے نانا کے قتل کا بھی آج تک ہمیں انصاف نہیں ملا، اس حکومت اور ضیاء الحق کی آمریت میں کوئی فرق نہیں ہے، آمروں کے ڈھانچوں کو آج بھی کوئی نہیں چھوسکتا، خاندان کی تیسری نسل کا جعلی مقدموں میں ٹرائل کیا جارہا ہے۔

بلوچستان کے علاقے سنجاوی میں لیویز چوکی پر حملہ,6 اہلکار شہید

بلوچستان کے علاقے سنجاوی میں لیویز چوکی پر حملہ، 6 اہلکارشہید۔

زیارت کی تحصیل سنجاوی میں لال کٹائی کے مقام پر لیویز چوکی پر حملے میں 6 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع زیارت کی تحصیل سنجاوی میں لال کٹائی کے مقام پر نامعلوم افراد کی جانب سے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ان میں سے 6 اہلکار جانبر نہ ہوسکے جب کہ متعدد زخمی کی حالت اب بھی تشیوشناک بتائی جارہی ہے۔

دوسری جانب حملے کے بعد لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی ہے جہاں علاقہ کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔