وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جاٸزہ۔

وزیرِاعظم کی زیرصدارت اجلاس؛ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کودرپیش مسائل دورکرنا ہے۔
وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں گورنرسندھ عمران اسماعیل، معاون خصوصی افتخاردرانی، ترجمان ندیم افضل چن، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری منصوبہ بندی، سیکرٹری کابینہ، چیف سیکرٹری سندھ بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں گرین لائن منصوبے پرپیش رفت اوراس کی فعالیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کودرپیش مسائل دور کرنا ہے، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پروفاقی اورصوبائی حکومت مل کر کام کریں۔

بلوچستان میں کوٸی نوگو ایریا نہیں, عاصم سلیم باجوہ

بلوچستان میں کوئی نوگو ایریا نہیں، کمانڈرسدرن کمانڈعاصم سلیم باجوہ

کوئٹہ: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات تبدیل ہورہے ہیں اور اب صوبے میں کوئی نوگو ایریا نہیں۔

کوئٹہ میں معدنی ترقی سے متعلق سیمینار سے خطاب کے دوران لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو گزشتہ 10 سال سے دہشت گردی کا سامنا رہا لیکن اب حالات تبدیل ہورہے ہیں، امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، صوبے میں کوئی نوگو ایریا نہیں۔ بلوچستان میں امن قائم ہوچکا اب ترقی کے سفر کا آغاز کرنے جارہے ہیں ،اس طرح کی نشستیں ہمیں سرمایہ کاری کی جانب لے جاسکتی ہیں۔ لاہور اور اسلام آباد کے بعد جلد کوئٹہ میں سیف سٹی پروجیکٹ پر کام شروع ہوگا، کوئٹہ کے بعد گوادر اور حب کو سیف سٹی بنائیں گے۔ہم صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

آمدن سے زاٸد اثاثہ کیس, علیم خان کے جوڈیشنل ریمانڈ میں 15 دن کی توسیع۔

آمدن سے زائد اثاثہ کیس؛ علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع۔

لاہور: احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو مزید 15 روز کے لیے جیل بھجوادیا ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ کیس کی سماعت کی۔ جیل حکام کی جانب سے علیم خان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

علیم خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کئی روز سے گرفتار ہیں لیکن نیب نے اب تک ان کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کیا، نیب کے وکیل نے جواب میں کہا کہ ریفرنس تیاری کے مراحل میں ہے۔ مکمل ہوتے ہی ریفرنس دائر کر دیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ دہشتگردی میں ایک اور پاکستانی زخمی محمد امین ناصر کی شناخت ہو گٸی۔

نیوزی لینڈ دہشتگردی میں ایک اور زخمی پاکستانی محمد امین ناصر کی شناخت ہوگئی۔

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں ہونے والی دہشت گردی میں زخمی ایک اور پاکستانی محمد امین ناصر کی شناخت ہوگئی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں میں زخمی ہونے والے ایک اور پاکستانی کی شناخت محمد امین ناصرکے نام سے ہوئی ہے۔ امین ناصر کا تعلق حافظ آباد سے ہے جو گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا ہے۔ وہ تشویشناک حالت میں آئی سی یو میں زیرعلاج ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزکرائسٹ چرچ کی دو مساجد پرفائرنگ کرکے 49 معصوم مسلمانوں کو شہید کرنے کے واقعے کے دوران پاکستانی شہری نعیم راشد نے بھی اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دوسروں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کردی تھی۔

بھارتی ہٹ دھرمی برقرار,دوستی بس میں سفر کرنے والوں کی تعداد نا ہونے کے برابر

بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث دوستی بس میں سفر کرنے والوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر۔

لاہور: بھارت کی طرف سے پاکستانی شہریوں کو ویزوں کے اجرا میں کمی اور سخت شرائط کی وجہ سے دوستی بس کے ذریعے سفر کرنے والوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے، جس کی وجہ سے دوستی بس سروس ناکام ہوتی نظرآرہی ہے۔

پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستانی شہریوں کے لئے ویزا پالیسی مزید سخت کردی ہے جس کی وجہ سے بھارت جانے والے پاکستانی شہریوں کو مشکل کا سامنا ہے جب کہ لاہور اور دہلی کے مابین چلنے والی دوستی بس بھی چند ایک مسافر ہی لے کر آتی اور جاتی ہے۔ جمعہ کے روز لاہورسے 8 مسافر بھارت روانہ ہوئے جن میں زیادہ تعداد بھارتی شہریوں کی تھی جبکہ دہلی سے لاہور آنے والے مسافروں کی تعداد 14 بتائی گئی ہے۔

آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔

آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی سے متعلق بینکنگ کورٹ کا فیصلہ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے بینکنگ کورٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بینکنگ کورٹ کی جانب سے میگا منی لانڈرنگ کیس کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جو کہ غیر قانونی ہیں۔ اس لئے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

آپ جو بوتے ہیں وہی کل کو کا ٹنا پڑتا ہے۔ مریم نواز کا شکوہ

آپ جوبوتے ہیں وہی کل کاٹنا پڑتا ہے، مریم نوازکا والد سے ملاقات نہ کرانے پرشکوہ۔

مریم نوازنے کہا کہ میرے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، میں ان سے ملنا چاہتی تھی لیکن مجھے ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ میرے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، میں ان سے ملنا چاہتی تھی لیکن مجھے ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ متعلقہ حکام نے بتایا کہ وہ ان کی نواز شریف سے ملاقات نہیں کراسکتے ، اس سلسلے میں وہ بے بس ہیں کیونکہ نوازشریف سے ملاقاتوں کی اجازت براہ راست پنجاب حکومت دیتی ہے۔ زندگی مکافات عمل کا نام ہے، جوآپ بوتے ہیں وہی کل آپ کو کاٹنا پڑتا ہے۔

مشکل وقت ضرور ہے لیکن اعوام کی چیخیں نہیں نکلنے دیں گے۔

مشکل وقت ضرور ہے لیکن عوام کی چیخیں بالکل نہیں نکلیں گی، وزیرخزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ مشکل وقت ضرور ہے لیکن عوام کی چیخیں بالکل نہیں نکلیں گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ انسان غلطی کرتا ہے اور میں بھی غلطی کرتا ہوں، ایک بڑے اخبار نے میرے حوالے سے بیان جاری کیا کہ مہنگائی بڑے گی اور عوام کی چیخیں نکل جائیں گی، میں نے یہ الفاظ نہیں کہے، اگر ایک سال میں بجلی اور گیس میں 600 ارب روپے کا خسارہ کریں تو خسارے کی رقم آصف زرداری یا میاں نواز شریف کے اکاؤنٹس سے آئے گا، مہنگائی ہے اور لوگ مشکل میں ہیں، مشکل وقت ضرور ہے لیکن عوام کی چیخیں بالکل نہیں نکلیں گی۔

پاک فضایہ کا ایک اور کارنامہ جے ایف 17 تھنڈر طیارے سے مزاٸل کا کامیاب تجربہ۔

پاک فضائیہ کا جے ایف 17 تھنڈر طیارے سے میزائل کا کامیاب تجربہ۔

کراچی: پاک فضائیہ نے دن اور رات میں ہدف کو نشانہ بنانے والے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر طیارے سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل دن اور رات میں اہداف کو ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملکی سطح پر تیار کردہ اس جدید میزائل کے کامیاب تجربے سے جے ایف-17 تھنڈر کو دن اور رات میں طویل فاصلے کے اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہو گئی ہے، اور اس جدید میزائل سے سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کو لیس کر دیا گیا ہے۔

پنجاب کے بد نام زمانہ چھوٹو گینگ کے 20 کارندوں کو 18،18 مرتبہ سزاۓ موت

پنجاب کے بدنام زمانہ چھوٹو گینگ کے 20 کارندوں کو 18،18 مرتبہ سزائے موت۔

ملتان: انسداد دہشت گردی عدالت نے چھوٹو گینگ کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے اس کے 20 کارندوں کو 18،18 مرتبہ سزائے موت کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد محمود نے راجن پورکے بدنام زمانہ چھوٹوگینگ کے خلاف محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے چھوٹوگینگ کے 20 کارندوں کو 18،18 مرتبہ سزائے موت جب کہ 2 کو کم عمر ہونے پر19،19 مرتبہ عمر قید کی سزا کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ راجن پوراوراس سے ملحقہ کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ نامی جرائم پیشہ گروہ بہت سرگرم تھا۔ اس گروہ کے کارندے، ڈکیتی، قتل، اقدام قتل اور اغوا برائے تاوان کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں سے آنے والے جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کو پناہ بھی دیتے تھے۔ گزشتہ دور حکومت میں گینگ کے خلاف پولیس آپریشن کیا گیا جو کہ ناکام ہوگیا۔ جس کے بعد فوج کو طلب کیا گیا اور آپریشن کے دوران گھیرا تنگ ہونے پر گینگ کے سرغنہ سمیت دیگر ملزمان نے خود کو قانون کے حوالے کردیا تھا۔