الیکشن کمیشن نے شاہ محمود کے بیٹے زین قریشی کے خلاف کیس خارج کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے شاہ محمود کے بیٹے زین قریشی کے خلاف کیس خارج کردیا۔

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی زین قریشی کے خلاف الیکشن پر اثر انداز ہونے کا کیس خارج کردیا۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی زین قریشی کے خلاف الیکشن پر اثر انداز ہونے کے کیس کی سماعت ہوئی ۔ درخواست گزار ملک محمد ارشد اور رکن قومی اسمبلی زین قریشی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

درخواست گزار نے کہا کہ ملتان کے حلقے میں ضمنی الیکشن کے موقع پر رکن قومی اسمبلی زین قریشی نے پبلک ٹرانسپورٹ کا افتتاح کیا اور ترقیاتی منصوبوں پر پابندی کے باوجود ترقیاتی کام کرائے، زین قریشی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔

تھرکول سے بجلی کی پیداوار شروع,330 میگا واٹ بجلی نیشنل گریڈ میں شامل۔

تھر کول سے بجلی کی پیداوار شروع، 330 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل۔

کراچی: تھر کول سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی ہے ابتدائی طور پر 330 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی گئی ہے۔

ترجمان اینگرو کول مائنز کمپنی کے مطابق تھرکے21ہزارمربع کلو میٹر رقبے میں سے 9300 مربع کلو میٹر اراضی میں کوئلہ موجود ہے، یہاں پائے جانے والے 175ارب ٹن کوئلے کے ذخائر دنیا کا چوتھا بڑا ذخیرہ ہے، صرف بلاک 2 میں کوئلے کی مقدار 2 ارب ٹن ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تھر کےکوئلے سے بجلی کی تیاری تاریخی دن ہے، تھر کول سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی ہے، کوئلے سے بجلی بنانے کا ہدف 3 ماہ قبل ہی حاصل کرلیا، ابتدائی طور پر 330میگا واٹ بجلی بنا کر نیشنل گرڈ سسٹم میں شامل کردی، بجلی کی پیداوار کو مرحلہ وار بڑھایا جائے گا۔

اسد عمر نے الیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت کا الزام مسترد کر دیا۔

اسد عمر نے الیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت کا الزام مسترد کردیا۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے الیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت کا الزام مسترد کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن رہنما بلاول بھٹو زراری کی جانب سے الیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مسترد کردیا۔

اسد عمر نے کہا کہ جن تنظیموں نے الیکشن میں میری حمایت کی وہ خود دہشت گردی کا شکار رہی ہیں، ملک میں بہت عرصے تک یہ بہانے بازی ہوچکی کہ خود حکومت کے مزے کرو اور خرابی فوج پر ڈال دو کہ وہ نہیں مان رہی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں معیشت کو زیادہ سے زیادہ کھلی اور شفاف بنانا ہوگا، ہم جتنا پارلیمنٹ اور احتساب اداروں کو مضبوط کریں گے اتنا ہی ہمارے لئے کافی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات پر کافی کام ہو چکا ہے اور ہو بھی رہا ہے۔

مسلمان قتل کرے تو دہشت گرد غیر مسلم قتل کرے تو ٹال مٹول حقیقت کیا دیکھے رپورٹ۔

دنیا کی تاریخ میں کس نے سب سے زیادہ قتل کئے ھیں ؟
1- ھٹلر .
آپ جانتے ھیں وہ کون تھا؟
وہ عیسائی تھا ، لیکن میڈیا نے کبھی اسکو عیسائی دھشت گرد نہیں کہا.
2. جوزف اسٹالن.
اس نے بیس ملین (ایک ملین -دس لاکھ کے برابر) انسانوں کو موت کے گھاٹ اتارا ، جسمیں سے ساڑھے چودہ ملین بھوک سے مرے . کیا وہ مسلم تھا؟
3. ماوزے تنگ.
اس نے چودہ سے بیس ملین انسانوں کو مارا .
کیا وہ مسلم تھا؟
4. مسولینی .
چار لاکھ انسانوں کا قاتل ھے کیا وہ مسلم تھا؟
5. اشوکا .
اس نے کلنگا کی جنگ میں ایک لاکھ انسانوں کو مارا.
کیا وہ مسلم تھا؟
6-جارج بش کی تجارتی پابندیوں کے نتیجے میں صرف عراق میں پانچ لاکھ بچے مرے.

انکو میڈیا کبھی دہشت گرد نھیں کھتا .

آجکل جھاد کا لفظ سن کر غیر مسلم تشویش میں مبتلا ھوجاتے ھیں ، جبکہ جہاد کا مطلب معصوموں کو مارنا نھیں، بلکہ برائی کے خلاف اور انصاف کے حصول کی کوشش کا نام جھاد ھے .

چند اور حقائق :
1- پہلی جنگ عظیم میں 17 ملین لوگ مرے اور جنگ کا سبب غیر مسلم تھے .
2-دوسری جنگ عظیم میں 50-55 ملین لوگ مارے گئے اور سبب؟ غیرمسلم .
3-ناگاساکی پر ایٹمی حملے میں 2 لاکھ لوگ مرے اور اسکا سبب؟ غیر مسلم
4. ویتنام کی جنگ میں 500000 اموات کا سبب بھی غیر مسلم .
5-بوسنیا کی جنگ میں بھی پانچ لاکھ موتیں ھوئیں سبب. غیرمسلم .
6-عراقی جنگ میں ابتک ایک کروڑ بیس لاکھ اموات کا سبب بھی غیر مسلم.
7-افغانستان. فلسطین اور برما میں خانہ جنگی کا سبب؟غیرمسلم
8-کمبوڈیا میں تقریبا 300000 موتوں کا سبب بھی غیر مسلم .

خلاصہ یہ کہ :
کوئی بھی دھشت گرد مسلمان نہیں.
اور کوئی مسلمان دھشت گرد نھیں .

اور سب سے اھم بات یہ کہ بڑی تباہی پھیلانے والے کسی بھی ہتھیار کے موجد مسلمان نھیں .
اور آج مبینہ دھشت گردوں کے ھاتھ میں جو ہتھیار ھیں وہ کسی “اسلامی فیکٹری ” میں نھیں بنے .

ان حقائق کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا چاہئے.

سپریم کورٹ میں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت کی سماعت۔

سپریم کورٹ میں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت کی سماعت۔

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا طبی بنیادوں پر معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے۔

چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست کی سماعت کررہا ہے۔ سماعت کے موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب سمیت مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔

احتساب عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی اور وہ یہ سزا لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے ہیں۔ نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی تھی، عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد درخواست کو مسترد کردیا تھا۔

پیراگون ہاٶسنگ سوساٸٹی اسکینڈل, خواجہ برادران کے جوڈیشنل ریمانڈ میں توسیع۔

پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل؛ خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع۔

لاہور: پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 اپریل تک توسیع کردی گئی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے خواجہ سعد رفیق کی درخواست کمرہ عدالت میں جمع کروا دی، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ اب تو اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں چل رہا ہے پھر وہ اسلام آباد میں کیوں ہیں۔ جیل حکام نے بتایا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہے جس کی وجہ سے خواجہ سعد رفیق اسلام آباد میں ہیں۔

بلاول کو 2 بار معاف کیا تیسری دفعہ کی گنجاٸش نہیں۔شیخ رشید

بلاول کو 2 مرتبہ معاف کیا لیکن تیسری دفعہ کے بعد گنجائش نہیں، شیخ رشید۔

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو دو بار معاف کیا ہے لیکن تیسری بار معاف نہیں کروں گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ میں نے نواز شریف، مریم نواز اور آصف زرداری کو این آراو مانگتے ہوئے نہیں سنا لیکن شہباز شریف کو این آر او مانگتے ہوئے دیکھا ہے۔ شہبازشریف نے اپنے لیے این آر او لیا یا نہیں یہ مجھے نہیں پتا۔ شہباز شریف وکٹ کے دونوں جانب کھیلنا جانتے ہیں۔ شہباز شریف کے این آر او مانگنے کے معاملے پر مناظرہ بھی کرسکتا ہوں، ہار گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

لگتا ہے ملک میں کوٸی جمہوریت نہیں جسے چاہو پکڑو۔خورشید شاہ

لگتا ہے ملک میں کوئی جمہوریت نہیں جس کو چاہو پکڑو، خورشید شاہ۔

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے ملک میں کوئی جمہوریت نہیں جس کو چاہو پکڑو بعد میں پوچھا جائے گا۔

سندھ اسمبلی کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے پاکستان کی قرارداد منظورکی تھی، ہم نے جمہوریت اورعوام کے حقوق کے لیےکوششیں کی ہیں، لگتا ہے ملک میں کوئی جمہوریت نہیں جس کو چاہو پکڑو بعد میں پوچھا جائے گا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ قانون کسی پارٹی کے لیے نہیں ملک کے لیے ہوتا ہے، حکومت نام لے، کس نے این آر او مانگا ہے، 2018 میں ہر پاکستانی ایک لاکھ 18 ہزار روپے کا مقروض تھا اور 2019 میں ہر پاکستانی پونے دو لاکھ کا مقروض ہے، بجلی اور گیس کے بل دیکھ کرلوگوں کی چیخیں نکل گئی ہیں، حکومت نے ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کی بات کی لیکن کوئی منصوبہ بندی نظر نہیں آرہی، عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو آئی ایم ایف کے پاس خود چل کر گئے ہیں۔

پشاور ہاٸی کورٹ کے باہر فاٸرنگ سے 2 افراد جان بحق

پشاور ہائی کورٹ کے باہر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق۔

ہائی کورٹ کے باہر فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے باہر ایک مسلح شخص نے گاڑی میں بیٹھے دو افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم سمین شاہ کو گرفتار کرلیا۔

امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی تاہم وہ جاںبر نہ ہو سکے۔ مقتولین کی شناخت راجد اور ظہور کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے قتل کے اس واقعے کو پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

پاک فضایہ کے لڑاکا طیاروں کی روڈ رن وے پر لینڈنگ کا مظاہرہ۔

پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی روڈ رن وے پر لینڈنگ کا مظاہرہ۔

اسلام آباد: پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے موٹر وے اور ہائی وے پرمختلف مقامات پر لینڈنگ اور ٹیک آف کا کامیاب مظاہرہ کیا۔

پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے موٹر وے اور ہائی وے پرمختلف مقامات پر لینڈنگ اور ٹیک آف کا کامیاب مظاہرہ کیا، لینڈنگ کے بعد طیاروں کو موٹر وے پر ہی ایندھن فراہم اور ہتھیاروں سے لیس کیا گیا۔ اس مشق کا مقصد پاک فضائیہ کے ہائی ٹیمپو فضائی آپریشنز کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کے علاوہ سینیئر ملٹری افسران اور اعلیٰ سول عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔