نیوزی لینڈ دہشتگردی میں ایک اور پاکستانی زخمی محمد امین ناصر کی شناخت ہو گٸی۔

نیوزی لینڈ دہشتگردی میں ایک اور زخمی پاکستانی محمد امین ناصر کی شناخت ہوگئی۔

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں ہونے والی دہشت گردی میں زخمی ایک اور پاکستانی محمد امین ناصر کی شناخت ہوگئی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں میں زخمی ہونے والے ایک اور پاکستانی کی شناخت محمد امین ناصرکے نام سے ہوئی ہے۔ امین ناصر کا تعلق حافظ آباد سے ہے جو گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا ہے۔ وہ تشویشناک حالت میں آئی سی یو میں زیرعلاج ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزکرائسٹ چرچ کی دو مساجد پرفائرنگ کرکے 49 معصوم مسلمانوں کو شہید کرنے کے واقعے کے دوران پاکستانی شہری نعیم راشد نے بھی اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دوسروں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کردی تھی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *